میثاق جمہوریت کے تحت سیاست کو آگے لے جانا ہوگا‘ ملک میں جمہوریت ہوگی تو انصاف ہوگا-پوری دنیا افغانستان میں جس دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکی پاکستان نے اس دہشت گردی کو شکست دی-وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا جتوئی میں جلسہ سے خطاب
میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اکتوبر 2017 14:56
(جاری ہے)
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں آج پورے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے اور موٹروے سندھ سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ پاکستان کو آئندہ 50 سال تک اس منصوبے کے ثمرات ملتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نوکریاں تب پیدا ہوتی ہیں جب ملک میں ترقی ہوتی ہے اور جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو ملک میں ترقی کی شرح 3 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی ہے تاہم حکومت کا یہی بنیادی اصول ہے کہ سرکاری نوکریاں انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے حق دار اور نوکری کے اہل شخص کو حاصل ہونی چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے تحت سیاست کو آگے لے جانا ہوگا‘ ملک میں جمہوریت ہوگی تو انصاف ہوگا، میثاق جمہوریت میں انتقامی سیاست کو ختم کردیا گیا، ہمیں میثاق جمہوریت کے مطابق سیاست کو آگے لے کر جانا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد کہا گیا کہ مسلم لیگ(ن) ٹوٹ جائے گی اور اس کے کارکن ادھر ادھر چلے جائیں گے لیکن حکومت نے 28 جولائی کا عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، ملک کو چیلنجز درپیش ہیں جن کا مقابلہ کرنا ہے، پوری دنیا افغانستان میں جس دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکی پاکستان نے اس دہشت گردی کو شکست دی، (ن) لیگ نے صرف باتیں نہیں کیں بلکہ کام کرکے دکھایا جب کہ عوام 8 ماہ بعد الیکشن میں درست فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبے لگائے، سی پیک شروع کیا جس سے پاکستان مضبوط اور ترقی یافتہ بنے گا، آج اور 4 سال پہلے کے کراچی میں زمین آسمان کا فرق ہے جس کے لیے حکومت و سیکورٹی فورسز نے مل جل کر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جسے منتخب کیا وہی شخص وزیراعظم بن گیا، ملک جمہوریت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔وزیراعظم نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وزارت عظمیٰ کا کوئی امیدوار نہیں، میثاق جمہوریت کے مطابق جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران توانائی کے منصوبے کا افتتاح بھی کرینگے۔وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر ضلع بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات سخت کئے گئے تھے جبکہ علاقے میں سندھ اور بلوچستان کی سرحد کو بند کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.