گلو بٹ انسانیت کے علمبردار بن کر سامنے آ گئے ،
برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ساتھیوں کے ہمراہ مظاہرہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے ،ہمارے حکمران مجھے کیوں نکالا کا واویلا چھوڑ کر برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کریں متاثرین سانحہ ماڈل ٹائون ، قوم سے معافی مانگتا ہوں، شیشہ توڑنے والے کو 11سال قید اور قتل کرنیوالے آزاد پھر رہے ہیں‘ گفتگو
ہفتہ 7 اکتوبر 2017 15:32
(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے سانحہ ماڈل ٹائون پر تمام انسانیت اور خصوصاً متاثرین سے معافی مانگتا ہوں اور میں اپنے کردار پر شرمندہ ہوں۔
میں 14معصوم شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کے ساتھ حق کی آواز اٹھاتا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صر ف شیشے توڑتے تو مجھے 11 سال قید کی سزا سنا دی گئی اور میں تقریباً تین سال جیل میں رہا لیکن جنہوںنے قتل کئے وہ آزاد پھر رہے ہیں۔ میرا بھی مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آئے۔ اس سازش کے پیچھے جو بھی کردار تھے وہ سامنے آنے چاہئیں اور انہیں بے نقاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کی آبادی دو ارب کے قریب ہے لیکن برما کے مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کر پارہے۔ ہمارے ہاتھوں میں تو چوڑیاں ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں نے واویلا مچا رکھا ہے کہ مجھے کیوں نکالا میں انہیں کہتا ہوں اس کو چھوڑ کر برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے ہمیں آگے بڑھ کر موثر آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی وارننگ دیتا ہوں کہ مظالم سے باز آ جائو ورنہ ایک مسلمان کی چنگاری سے جنگ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند نہیں کی جاتی اس فورم کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.