قائمقام وزیراعظم راجہ نثار نے ایراء کے تحت تعمیر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرہ کی عمارت کا افتتاح کر دیا

اتوار 8 اکتوبر 2017 16:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اکتوبر2017ء) قائمقام وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ نثار احمد خان نے ایراء کے تحت تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرہ کی عمارت کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف، ممبر آزاد جموں وکشمیر اسمبلی محترمہ فائزہ احسن، ڈپٹی چیئرمین ایراء بریگیڈئیر ابوبکر امین باجوہ، سیکرٹری سیرا سردار محمد فاروق تبسم، ، سیکرٹری مالیات فرید تارڑ، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات اور دیگر بھی موجود تھے۔ منصوبے پر 59.063ملین لاگت آئی ہے اور یہ منصوبہ نیسپاک کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :