پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

پیر 9 اکتوبر 2017 21:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 41300 پوائنٹس سے کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی42ارب سے زائد روپے بھی ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی ،منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو اور سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41300اور41200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرکر 41000پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آیا جس کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں نہیں جا سکی اور اس طرح مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہی ہوا۔

شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 212.60 پوائنٹس کی کمی سے 41099.99 پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای30 انڈیکس 123.19 پوائنٹس کی کمی سے 20914.43 پوائنٹس اور کے ایس ای آ شیئرز انڈیکس 29650.56 پوائنٹس سے کم ہو کر 29507.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پیر کو مارکیٹ میں 12کروڑ 33 لاکھ 43 ہزار سے زائدحصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 14کروڑ77لاکھ 63ہزارسے زائد شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔

مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 383کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی92کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،272میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروباری سرگرمیاں مانند پڑنے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ42ارب3کروڑ71لاکھ81ہزار113روپے کم ہو کر 86کھرب 42کروڑ14لاکھ 80ہزار833روپے ہوگیا ۔کاروبار کے لحاظ سے ازگارڈ نائن 1کروڑ62لاکھ،چکوال اسپننگ 1کروڑ20لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 80لاکھ70ہزار ،اینگرو پولیمر54لاکھ اور کے الیکٹرک 53لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے بھائو میں 200روپے اور سروسز انڈسٹریز لمیٹڈ کے بھائو میں 48.06روپے کا اضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائو میں150روپے اور ماری پیٹرولیم کے بھائو میں70.57روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :