Live Updates

وزیراعظم 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر ہیں ،

کل قطر معاہدے کی کاپی عام کردونگا،شیخ رشید قطر کا خط حاصل کرنے کیلئے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے، اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں،شیخ رشید کی قطر سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2017 12:03

وزیراعظم 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر ہیں ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر ہیں, قطر کا خط حاصل کرنے کے لیے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے، اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔قطر سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 15 سال کی کرپشن میں پارٹنر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکمرانوں نے ملک کو انقلاب کے راستے تک پہنچا دیا، انقلاب شہباز شریف کے گھر سے آئے گا۔شیخ رشید نے کہا قطر کا خط حاصل کرنے کے لیے مجھے 3 ملکوں کے دھکے کھانے پڑے قطر معاہدے کی کاپی عام کر دوں گا۔ ا نہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے، مریم نواز احتساب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا نئے چیئرمین نیب کو 200 ارب کے معاہدے کا ٹیسٹ کیس دوں گا۔ انہوں نے کہا عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں اسحاق ڈار کی کرپشن کا ذکر ہوا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات