مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی،اسرائیل

شمالی محاذ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنوبی محاذغزہ کی پٹی میں بھی جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے،وزیرخارجہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 12:03

مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی،اسرائیل
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں شمالی محاذ پر لبنان اور شام کے ساتھ ایک ہی وقت میں جنگ ہوسکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک کے شمالی محاذ پر اسرائیل کے لیے خطرہ لاحق ہے۔ شامی فوج، ایرانی ملیشیا، حزب اللہ اور لبنانی فوج اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

لائبرمین نے مزید کہا کہ شمالی محاذ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنوبی محاذ ’غزہ کی پٹی‘ میں بھی جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والا معرکہ کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے وہ شمالی محاذ ہو یا جنوبی ہماری فوج دونوں محاذوں پر ایک ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔لائبرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فی الحال جنگ کو ٹال رہا ہے مگر مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے حالات میں کچھ بھی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :