سعودی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑی جانے والی خواتین کے لئے سزا میں کمی کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:47

سعودی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑی جانے والی خواتین کے لئے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ریاست میں ڈرائیونگ کرتی پائی جانے والی خواتین کے لیے شاہی فرمان کے نافذ ہونے سے پہلے تک سزاوں میں بھی کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ڈرائیونگ کرتے ہوئے پائی گئی خواتین کو اب سے گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ کم ازکم 500 سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ 900 سعودی ریال ۔ تاہم ٹریفک پولیس نے خواتین کو ابھی سے پبلک روڈز پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر خبردار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :