سوئیڈن کی مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 7 افراد زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:13

ٹری لی بورگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سوئیڈن کی مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے جنوبی علاقے ٹری لی بورگ کی مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی فارنسک ٹیم اور کینین یونٹ کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ رہائشی علاقے میں واقع ہے اور مصروف بازاروں میں شمار کی جاتی ہے یہاں قریب میں چرچ بھی موجود ہے۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق فائرنگ کی آواز کے بعد بھگڈر مچ گئی اور لوگ پناہ کی تلاش میں بھاگے۔ اس کے فورا بعد پولیس علاقے میں پہنچ گئی ان کے ساتھ ایمبولینسز بھی موجود تھیں۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار نہیں دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹاک ہوم پولیس نیعلاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کی گئی۔ فائرنگ کرنیوالے شخص کی شناخت اور گرفتاری کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ عنوان :