امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے ،ْسربراہ نیٹو جین سٹولٹن

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 14:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ جین سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کو اپنے اختلافات دور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

برسلز میں فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ ان دونوں نیٹو رکن ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ امریکا اور ترکی میں نئی کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی، جب استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس کے جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے روابط ہیں۔ ترک حکومت گزشتہ برس ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن پر ہی عائد کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :