شام اور عراق میں خلافت کے قیام کی دعویدار تنظیم داعش اپنے دارالخلافہ رقہ میں ہی شکست کے دہانے پر پہنچ گئی
داعش کو رقہ میں شکست ہونے والی ہے ،ْ100 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی ہے ،ْغیر ملکی میڈیا
ہفتہ 14 اکتوبر 2017 19:06
(جاری ہے)
وائی پی جی کے ترجمان نوری محمود نے بتایا کہ الرقہ کے کچھ علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں اور آج یا کل شہر پر مکمل قبضہ کرلیا جائے گا۔
تقریبا 100 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو عالمی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ شامی حکام نے کہا کہ سرنڈر کرنے والے تمام جنگجو مقامی ہیں اور غیرملکی شدت پسندوں نے تاحال خود کو حوالے نہیں کیا۔دوسری جانب امریکی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ریان ڈیلن نے کہا کہ اگرچہ فورسز نے الرقہ کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے تاہم آئندہ چند روز تک سخت لڑائی کا خدشہ ہے اور داعش کی مکمل شکست تک بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 1500 سے زیادہ عام شہری رقہ سے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندازے کے مطابق اب بھی شہر میں تقریبا 400 جنگجو موجود ہیں جنہیں ایس ڈی ایف نے محاصرے میں لیا ہوا ہے، یہ ممکنہ طور پر غیرملکی اور سخت گیر جنگجو ہیں جو شاید مرتے دم تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے تاہم جہاں تک مقامی جنگجوؤں کا تعلق ہے تو ایک ماہ سے ہر ہفتے چار سے پانچ جنگجو سرنڈر کررہے ہیں جن میں داعش کے مقامی سربراہ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) اور کرد ملیشیا وائی پی جے نے جون میں الرقہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا تھا، جس کے لیے انہیں امریکا و دیگر ممالک کی فضائیہ کی مدد حاصل رہی اور چار مہینوں بعد اب کامیابی کے آثار نظر آنے شروع ہوگئے ہیں ،ْچار ماہ سے جاری اس جنگ میں عام شہریوں سمیت ہزاروں عسکریت پسند اور فوجی ہلاک ہوئے۔ داعش نے جون 2014 میں شام و عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کرکے خلافت کا اعلان کیا تھا اور رقہ کو اپنا دارالخلافہ قرار دیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.