شہداد پور، متحدہ بانی نے فرعون بن کر سندھ کے لوگوں میں نفرت کے بیج بوئے،. ہم دوریاں ختم کرنے کے لئے یہاں پہنچے ہیں، مصطفیٰ کمال

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:11

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ متحدہ بانی نے فرعون بن کر سندھ کے لوگوں میں نفرت کے بیج بوئی. رات کے وقت بانی متحدہ شراب نوشی کے بعد سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی باتیں کرتا تھا،ہم نے ہمیشہ ایک ہی سندھ کی بات کی ہے الطاف حسین کی وجہ سے سندھ کے لوگوں میں دوریاں پیدا ہوئی.

ہم وہ دوریاں ختم کرنے کے لئے یہاں پہنچے ہیں.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہدادپور میں غلام رسول راجپوت شاہ پور چاکر روڈ پر دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صحت. تعلیم. سمیت تمام اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہی. تمام اداروں میں کرپشن کا راج ہی. ہم کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جہاد کر رہیں ہی. عوام کو اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر اچھے لوگوں کو دینا چاہئی. اس سے قبل لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔#

متعلقہ عنوان :