خورہ خیل کے لو گو ں کی بے لو ث خد مت میرا مشن ہے،عقیل احمد خان

پیر 16 اکتوبر 2017 22:31

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) اپنا نام نہیں صرف خورہ خیل کے لو گو ں کی بے لو ث خد مت میرا مشن ہے۔ میرا مقصد صرف اور صرف گائوں کے غریب لو گوں کیلئے کام کر نا ہے گا ئوں میں جب کوئی عورت بیمار ہو جائے یا ڈلیوری کے وقت بہت مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے گائوں کی معزز عورتوں نے میری والدہ سے کہا کہ گائوں کا یہ بڑا مسئلہ ہے جس پر میں نے 2ایمبو لینس گا ئوںخو رہ خیل کو دی ہیں جو 24گھنٹے گائوں کے لوگوں کیلئے مفت مہیا ہوں گی۔

غرباء کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل حضرو کے علاقے خورہ خیل میں حاجی محمد خان ویلفیئر خورہ خیل اٹک فری ایمبولینس کی افتتاحی تقریب سے معروف سماجی شخصیت عقیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں غورغشتی کی بزرگ شخصیت محمد ریاض خان نے با قاعدہ فیتہ کا ٹ کر فری ایمبو لینس کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میںسابق ناظم اشفاق خان ، حیدر زمان خان ،حاجی لالہ اسد خان ،جنرل کونسلر عارف خان ، فرید خان، بابر خان، میر آفتاب خان، چیف محمد طفیل، خاور خان، فیصل، سہراب خان، میر اکبر سمیت معززین علا قہ اور اہلیان خورہ خیل نے کثیر تعداد میں شرکت کی یا د رہے کہ عقیل احمد خان امریکہ میں مقیم ہیں لیکن انہو ں نے اپنے آبائی گا ئوں خورہ خیل میں خد مت خلق کی ایک ایسی مثال کی ہے جنازہ گاہ کی تعمیر، مسجدکی تعمیر،مقامی ہسپتال کیلئے ضروری مشینری ،غر باء کی مالی مدد کرنا ،جیسے فلاحی کام ان کا شیوہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :