Live Updates

عمران خان نے اب دھرنادیاتو حالات بگڑجائیں گے،منظوروسان

پیر 16 اکتوبر 2017 23:15

عمران خان نے اب دھرنادیاتو حالات بگڑجائیں گے،منظوروسان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر منظور وسان کی سیاسی صورتحال پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے اب دھرنادیاتو حالات بگڑجائیں گے۔سیاسی جماعتوں کو تصادم کی صورتحال پیداکرنے گریز کرناچاہئے۔تمام جماعتوںکو مل بیٹھ کر جمہوریت کو بچانے کیلئے سوچناچاہئے۔ملک میں مارشل لاء کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

جب بھی مارشلا لگتا تھا تو ایک دوجماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی تھیں۔

(جاری ہے)

ملک میں انتخاب جب بھی ہوئے پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے۔آٹھارہ اکتوبر کے سانحے کے تانے بانے ستائیس دسمبر کے سانحے سے ملتے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کو بلاکر ان سانحات کی تحقیقات کرائے جائے۔ مجھے عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔ اگر عمران نے دھرنا دیا تو سمجھیں کچھ گڑ بڑ ہوگی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل عالمی قوتوں کی سازش تھی۔ جب سیاستدانوں کا احتساب ہورہا ہے تو مشرف کو بھی وطن واپس بلایا جائے۔مجھے یقین ہے کہ ایک دن ضرو شہید بی بی کے قاتل سامنے آئیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :