شمالی کوریا سے براہ راست مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ

اس تنازعے کے خاتمے کی خاطر تمام امکانات کو پیش نظر رکھے ہوئے ہیں،میڈیاسے بات چیت

منگل 17 اکتوبر 2017 15:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست مذاکرات خارج از امکان نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان ایل سیلیون کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا پر جوہری جنگ کسی وقت بھی شروع ہو سکتی ہے۔ ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اور اتحادی ممالک اس تنازعے کے خاتمے کی خاطر تمام امکانات کو پیش نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :