امریکی قیادت میں شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار فورسز کا الرقہ کا کنٹرول حاصل کر نے کا دعویٰ

منگل 17 اکتوبر 2017 16:11

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) امریکی قیادت میں شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار فورسز نے داعش کے آخری مضبوط ٹھکانے الرقہ کا کنٹرول حاصل کر لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس شہر کے کنٹرول کے لئے فریقین میں گذشتہ چار ماہ سے جنگ جاری تھی۔ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان طلال سیلو نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ الرقہ میں سب کچھ ختم ہو گیا ہے اور ہماری فورسز نے شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ڈی ایف کے دستوں نے الرقہ کے میونسپل سٹیڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :