لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اور اہم شخصیات سے متعلق مزاحیہ ٹی وی پروگراموں پر پابندی کیلئے درخواست مسترد کر دی

منگل 17 اکتوبر 2017 17:50

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پولیس اور اہم شخصیات سے متعلق مزاحیہ ٹی وی پروگراموں پر پابندی کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار سابق سب انسپکٹر رشید احمد نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھاکہ ٹی وی کے مزاحیہ پروگراموں میں اہم شخصیات خاص طور پر پولیس کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ پنجاب پولیس نے ہمیشہ ملکی وقار کیلئے کام کیا ،پولیس نے ہمیشہ عوام کا تحفظ کیا اور جان کی قربانیاں دیں ،صوبہ میں خراب امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا تاہم بدقسمتی سے ہمیشہ پولیس کی کردار کشی کی گئی اور منفی دکھایا گیا،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دنیا بھر میں مزاحیہ ٹی وی پروگراموں میں حکمرانوں اور سیاستدانوں سے متعلق بات کی جاتی ہے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔