یو ایچ سی آر اور حکومت ملکر کوئٹہ میں مہاجرین اور میزبان کمیونٹی کی صحت اور حفظان صحت کی صورتحال کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، ڈاکٹر کلیم اللہ
حکومت پاکستان نے تقریباً چار دہائیوں سے مہاجرین کی میزبانی کی ہے ،یو این ایچ سی آر میزبانوں کو درپیش مسائل کو سمجھتا ہے ، مرین دن
منگل 17 اکتوبر 2017 19:02
(جاری ہے)
میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ پاکستان 38سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے ہم یو این ایچ سی آر اور راہا کے شکرگزار ہیں کہ وہ مقامی آبادی اور افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہاہے جس مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گزشتہ سال کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز خرچ کئے جبکہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پونے ایک ارب روپے کی جدید مشینری اور 530کچرے کے ٹپ خریدے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن نے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کچرے کے ٹپ رکھ دیئے ہیں لیکن شہری کچرہ ٹپ میں ڈالنے کی بجائے سڑک پر پھینک دیتے ہیں جس سے نالیاں بند ہوجاتی ہیں اور گندگی پھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ یو ایچ سی آر اور حکومت ملکر کوئٹہ میں مہاجرین اور میزبان کمیونٹی کی صحت اور حفظان صحت کی صورتحال کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کلی کوتوال میں عوام کی سہولت کیلئے نالے کی تعمیر اور صفائی کے اوزار کی فراہمی پر یو این ایچ سی آر اور راہا کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این ایچ سی آر کوئٹہ کے سربراہ مرین دن (Marin Din)نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کے کردار کو سراہا جنہوں نے تقریباً چار دہائیوں سے مہاجرین کی میزبانی کی ہے یو این ایچ سی آر میزبانوں کو درپیش مسائل کو سمجھتا ہے اس لئے راہا (RAHA)کا پروگرام انکی مدد کیلئے شروع کیا گیا ہے صحت کے اس منصوبے کے نتیجے میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کی خواتین کو بھی حفظان صحت کے اصولوں پر تربیت فراہم کی گئی ہے اس منصوبے سے کمیونٹی میں ایک ساتھ کام کرنے کی سوچ پیدا ہوئی ہے جو آگے چل کر مقامی آبادی اور مہاجرین میں باہمی تعاون کی صورتحال کو مزید بہتر بنائے گی ۔سوشو پاکستان کے امان اللہ کاکڑنے کہا کہ نالے کی تعمیر سے کلی کوتوال اور گردونواح کے 120000افراد کو فائدہ حاصل ہوگا جس میں 72000مقامی اور 38000اقغان مہاجرین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر نے اس منصوبے کا آغاز یکم جنوری کو راہاپروگرام(RAHA) کے تحت کیا تھا جس کا مقصد ان مقامی افراد کی فلاح و بہبود ہے جہاں مہاجرین بھی رہتے ہیں تاکہ مقامی افراد کی مدد کی جاسکے اس منصوبے کو کلی کتوال ،کلی ارسلان اور گردونواح کے لوگوں کے لئے تعمیر کیا گیا ہے اس منصوبے پر 25797825لاگت آئی ہے جسکے تحت مین نالے کی تعمیر ،سلیب ، پائپ ، کچرہ اٹھانے کے اوزار ، نالے کی صفائی کے ساتھ ساتھ لوگوں میں صحت اور صفائی کی کٹس بھی تقسیم کی گئی ہیںجبکہ حفظان صحت سے متعلق اساتذہ اور مقامی افراد کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.