میامی میں 34 سالہ سعودی سیاح بیوی کو زدوکوب کرنے کے الزام میں گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:19

میامی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی پولیس نی34 سالہ سعودی سیاح کو بیوی کو زدوکوب کرنے اور پولیس سے رابطہ کرنے سے روکنے کیلئے ہاتھ باندھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی شہری پر دروغ بیانی اور جارحیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ اس سے 6500 ڈالر زرضمانت کے طور پر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میامی پولیس کاکہناہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے شکایت کی تھی کہ اس کے کمرے میں عرب جوڑا ٹھہرا ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں میں جھگڑا چل رہا ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور اس نے سعودی خاتون کو کمرے سے رہائی دلائی۔شوہر نے ابتدا میں الزام سے انکار کیا تاہم خاتون نے واضح کیا کہ اس کے شوہر نے اسے زدوکوب کیا تھا اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ وہ کئی دن سے بچوں کو بھی مارپیٹ رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :