قانون کا احترام سب پر لازم ہے،
اداروں کو بھی سب کے ساتھ برابری کرنی چاہیے،ہم عدالتوں سے ٹکرائو چاہتے ہیں اور نہ ہی یہ ہمارہ منشور ہے، اگر عدالتیں عمران خان کو رعائت دیں گی تو پھر انگلیاں تو اٹھیں گی، نواز شریف اور انکے خاندان نے اس جرم کا احتساب دیا ہے جو انہوں نے کیا بھی نہیں، عمران خان بڑی دیر تک ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے،، پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور انکے اپنے سرگرم کارکن پارٹی چھوڑ کر آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 18 اکتوبر 2017 15:36
(جاری ہے)
عمران خان کے پی کے میں جا کر کہتے ہیں کہ ہمیں پنجاب سے سیٹیں ملیں گی اور جب پنجاب میں آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کے پی کے سے سیٹیں ملیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں سوائے شیر اور مسلم لیگ ن کے کچھ نظر نہیں آرہا،عوام اسے پسند اور منتخب کرتے ہیں جو انکے مسائل حل کرے۔آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو کر اقتدارسنبھالے گی۔۔انکا کہنا تھا کہ عبوری حکومت ان لوگوں کی خوش فہمی ہے جو اپنے اقتدار کی خاطر پارٹیاں بدلتے ہیںماضی میں بھی عبوری حکومتیں بنیں،،مارشلاء لگے لیکن یہ سب کسی مسلئہ کا حل نہیںاور نہ ہی پاکستان کسی عبوری حکومت کا متحمل ہے ملک میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے۔انکا کہنا تھا کہ عوام نے این اے 120میں جس طرح مسلم لیگ ن کو کامیاب کیا اس سے ثابت ہوا کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے بہت مختلف ہے ماضی میں اسطرح کے حالات میں پارٹیاں بدلنے والوں کی لائنیں لگ جاتی لیکن مسلم لیگ کے کارکن اور پارلیمانی پارٹی اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔میاں نواز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے لئے اس ہائوس سے بل پاس کیا گیا جس میں ہماری اکثریت بھی نہیں تھی ۔وفاقی وزیر نے اس موقعہ پر عوامی مسائل بھی سنیں اور انکے حل کے لئے موقعہ پر ہی احکامات جاری کیےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.