شریف خاندان کے علاوہ پانامہ لیکس میں شامل افراد کے احتساب کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:19

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) شریف خاندان کے علاوہ پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست مقامی شہری محمد الیاس کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے علاوہ 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا، صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی کو نظر انداز کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے،درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔