تھانہ کلچر میں تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کرنے کیلئے پولیس افسران و اہلکار دوران ڈیوٹی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنائیں ‘کیپٹن (ر) عارف نواز
یونیفارم میں مجرموں کا ساتھ دینے والے اور جرائم کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور کوئی پولیس اہلکار کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میںلائی جائیگی‘آئی جی پنجاب
بدھ 18 اکتوبر 2017 19:18
(جاری ہے)
دربار میں آر پی او راولپنڈی ریجن محمد وصال فخر سلطان راجہ ، سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خا ن عباسی ، ڈی پی او اٹک عبادت نثار ، ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی اور ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ سمیت سی ٹی او راولپنڈی شاہد یوسف، کائونٹر ٹیررا ز م ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب ہائی وے پٹرول، سپیشل برانچ اور راولپنڈی ریجن کے سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
راولپنڈی پولیس لائنز آمد کے موقع پر آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی آئی جی پنجاب نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ پولیس دربار میں آئی جی پنجاب نے راولپنڈی رینج کے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات بھی صادر کئے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ پولیس فورس معاشرے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور دہشت گردوں و سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں لیڈنگ رول ادا کررہی ہے اور مقدس فریضے کی ادائیگی میں اہلکار وں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، پنجاب پولیس کے ملازمین اور شہدا ء میرے لئے ایک خاندان کی مانند ہیں اور بحیثیت سربراہ اپنے خاندان کی بہترین فلاح و بہبود میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ویلفئیر پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیںتاکہ پولیس اہلکار بغیر کسی دباؤ کے پوری تندہی ، لگن اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کیلئے اقدامات کریں، تھانوں سے سفارش اور پرچی سسٹم کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق شہریوں کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ عوام اورپولیس کے مابین فاصلوں میں کمی لا کر معاشرے میں پولیس فورس کے امیج کو بہتر سے بہتر کیا جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے افسران و اہلکاروں کو مرحلہ وار تربیتی اور ریفریشر کورسز بھی کروائے جائیں اور محکمے میں پہلے سے موجود سزا و جزا کے نظام پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے کی جانے والی آئی ٹی اصلاحات کو ریجنز کے تمام اضلاع میںفوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایت کی تاکہ سمارٹ پولیسنگ سے فورس کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری آسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نفری کی کمی کو بھی جلد پورا کر لیا جائے گا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر ) عارف نواز خان نے پنجاب کی تمام پولیس لائینز میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے احکامات جاری کئے اور راولپنڈی پولیس لائینز میں پانی کی فراہمی کیلئے جدید ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.