ٹرمپ کا سفری پابندیوں کے حوالے سے حکم نامہ ایک بار پھر معطل
امیگریشن قوانین صدر کو سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتے،عدالت امریکی محکمہ انصاف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
بدھ 18 اکتوبر 2017 20:14
(جاری ہے)
اس پالیسی میں ایران، شام، لیبیا، یمن، صومالیہ، چاڈ اور شمالی کوریا کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس میں وینزویلا کے چند اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل ٹرمپ انتظامیہ نے جو پابندی لگانے کی کوشش کی تھی اس میں چھ مسلم اکثریتی ممالک کو شامل کیا گیا تھا تاہم اس سے ملک کی عدالتِ عظمیٰ نے روک دیا تھا۔ریاست ہوائی نے صدر ٹرمپ کی پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس پابندی نے بدھ کے روز لاگو ہونا تھا۔ ریاست نے عدالت میں یہ موقف سامنے رکھا کہ وفاقی امیگریشن قوانین کے تحت صدر کے پاس اس نوعیت کی پابندی عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔پابندی کے خلاف یہ حکم نامہ جج ڈیرک واٹسن نے دیا ہے۔ یہ وہی جج ہیں جنھوں نے صدر ٹرمپ کی گذشتہ پابندی کو معطل کیا تھا۔انھوں نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ موجود پابندی میں بھی وہی خامیاں ہیں جو کہ پچھلی پابندی میں تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اس پابندی میں ہی واضح نہیں کیا گیا کہ چھ ممالک سے 15 کروڑ لوگوں کی آمد کی اجازی امریکی مفادات کے منافی کیسے ہوگی۔ جج واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ نئی پابندی میں عدالت کے گذشتہ احکامات کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.