افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ،ْ4 افراد ہلاک

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:34

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) افغانستان میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 4 افراد کے ہلاک ہوگئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں طالبان رہنما بھی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کیمطابق افغان سرحدی علاقے جاوارے سر میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے جاوارے سر کے علاقے میں ایک مقام پر دو میزائل فائر کیے جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :