سبی میں پولیس ڈاکو گٹھ جوڑ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جب تک ڈی پی او سبی ڈکیتی میں غفلت ولاپرائی کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کاروائی نہیں کرتے احتجاج جاری رہیگا ،رہنماانجمن تاجران

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:13

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ سبی میں پولیس ڈاکو گٹھ جوڑ کسی صورت قبول نہیں کریں گے تاجر برادری نے متحد ومنظم ہوکر جائز حقوق کے حصول میں جو کردار ادا کیا وہ قابل صد تعریف ہیں سبی میں تاجر برادری کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا سیاست اور تجارت ایک ہی گاڑی کے دو پہیہ ہے تاجر وں کے ساتھ سبی کی سیاسی پارٹیوں کا تعاوں اہم کردار ادا کرے گا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو سبی میں انجمن تاجران تمام سیاسی پارٹیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے چیئرمین ملک اکرم بنگلزئی ، چیئرمین ایگزیکٹو حاجی فاروق شاہوانی ، میر اکرم بنگلزئی، انجمن تاجران سبی میر منظور احمد مری ، عبدالرحمن بگٹی بھی موجود تھے جبکہ تاجر برادری سبی کے صدر حاجی محمد طارق بنگلزئی،امداد باروزئی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے احمد خان لونی ، اے این پی کے صوبائی رہنما سعید احمد خجک ، سبی کے صدر مرتضیٰ خان خجک ، جماعت اسلامی سبی کے امیر میر مظفر نذر ابڑو،نیشنل پارٹی سبی کے رہنما میر اسلم گشکوری ، سبی کے صدر یار محمد بنگلزئی ، سبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن کے چیئرمین سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی ، بی این پی کے ملک سلطان دہپال، شہری ایکشن کمیٹی کے طارق شاہ ،کونسلر ملک عارف علی ،ملک سرور خان ہانبھی جیرام داس، سیوارام ، ڈاکٹر سوھام چند ، عبدالغفور چاچڑکے علاوہ نیشنل پارٹی پشتونخواملی عوامی پارٹی،بی این پی مینگل،پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی ،سبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن ، شہری ایکشن کمیٹی ،پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی ،بلوچستان متحدہ محاز، ہندو پنچائت کے عہدیداروں کی بڑی تعداد موجود تھیں اس موقع پر حاجی محمدطارق بنگلزئی،ملک امداد باروزئی ، احمد خان لونی ،میر اسلم گشکوری ودیگر نے انجمن تاجر ان بلوچستان کے صدر اور دیگر مرکزی عہدیداروں کو سبی میں ڈاکیتیوں موبائل دکانوں سمیت دیگر شہریوںسے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پولیس ڈی پی او سبی ڈکیتی میں غفلت ولاپرائی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی نہیں ہوتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا ،اس موقع پر مرکزی صدر انجمن تاجران بلوچستان رحیم آغا ، مرکزی چیئرمین ملک اکرم بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز جناح روڈ پر جیولرز کو ذخمی کرنے اور ڈکیتی کی واردات پر سخت افسوس ہے عرصہ دراز سے سبی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر ڈاکیتیاں اور موٹر سائیکل چھننے کی وار داتوں میں اضافہ ہورہا ہے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جو کسی صورت ہمیں قبول نہیں اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری ، آجی بلوچستان پولیس صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی سے گفتگو کی گئی چیف سیکرٹری نے کمشنر سبی کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں اور یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ ڈی پی او سبی سمیت نااہل پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، مرکزی صدر رحیم آغا ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور تجارت ایک ہی گاڑی کے دو پہیہ ہے سبی میں تاجر برادری کے ساتھ سیاسی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے متحد ومنظم ہونے کا جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہیں تاجر برادری ملک کا اہم ستوں ہے ہم سرکاری ملازم نہیں ہماری طاقت متحد ومنظم ہونے پرہے سبی میں ڈکیتی کی وارادتوں کے بعد ڈی آئی جی سبی ریجن سے بھی ملاقات کی مگر اب ہم گا گے گی کے چکر میں نہیں پڑے گیاور اب نہ ہی سب ٹھیک ہوجائے گا کا راگ الاپنے سے کام ہوگا بلکہ عملی اقدامات کرنے پر ہی احتجاجی سلسلہ ختم کیا جائے گااس موقع پر انہوں نے تما م سیاسی پارٹیوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سیاسی پارٹی ہم سے جدانہیںکاروباری افراد کا واسطہ تاجروں سے پڑتا ہے اسی طرح تاجروں کا واسطہ بھی سیاسی ورکر سے ہوتا ہے ہم سب ایک جسم کی مانند ہے ہم میں کوئی تعصب یا فرق نہیں ہندو برادری بھی ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے ہم ان کو جدا نہیں سمجھتے ان کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے تاجر برادری سے کوئی طاقت ور نہیں ڈی پی او سمیت تمام سرکاری ملازموں کو ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہ دی جاتی ہے انہیں ہماری کوئی فکر نہیںانہوں نے کہا کہ ڈی پی او سمیت تمام نااہل اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کرنی چاہیے جلد ہی ڈی پی او سمیت دیگر نااہل پولیس اہلکاروں کا سبی سے تبادلہ کردیا جائے گا سبی کے تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ڈکیتی میں ملوث ملزماں کو بھی گرفتارکرکے قانون کے کٹہرائے میں لاکر سبی کے عوام اور تاجر وں کو تحفظ فراہم کرنیکی ضرورت ہے انہوں نے کہا انجمن تاجر ان بلوچستان سبی کے تاجربرادری کے جائز مطالبہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی جب تک عملی اقدامات نہیں ہوتے ہم آپ کے ساتھ ہیں بعدازاں سبی میں انجمن تاجران بلوچستان کو اہم اجلاس بھی ہوا جس میں سبی کے تاجروں کے مسائہل مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی سبی کے تاجروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا رات گئے تک تاجربرادری سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :