پشاور،خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے 59افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) خیبر پختونخوامیںڈینگی وائرس پر قابوپانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ ایک اورمریض زندگی کی بازی ہارگیا ،مجموعی طورپر ڈینگی سے اموات 59تک پہنچ گئی۔نوتھیہ پشاورکی رہائشی خاتون55سالہ گلشانہ دختر اخترمحمد اٹھارہ اکتوبر سے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں زیراعلاج تھی جوآج چل بسی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوامیں ڈینگی وباء کا سلسلہ تھم نہ سکا ،ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی کا ایک اورمریض چل بسا،قاتل مچھر سے خیبر پختونخوامیں اموات 59تک پہنچ گئی ۔دوسری جانب محکمہ صحت نے عوامی سطح پر ڈینگی کے خوف میں کمی کے لیے روزانہ تصدیق شدہ کیسوں کے اعدادوشمار کی بجائے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کرنا شروع کردی ہے ۔ڈینگی رپسانس یونٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مذید132مریض ہسپتال میں داخل ہوئے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف علاقوں کے 183جگہوںپر لاروہ کو تلف کرد یاگیا۔