حمید گل کا سیاسی بیٹا سیاسی باپ کے مرنے کے بعد یتیم ہو چکا ہے،پیپلز پارٹی
عمران نیازی قوم کو بچہ نہ سمجھیں اپنے امپائر سے کوئی نئی تقریر بھی سیکھ لے، عمران نیازی ٹیکس چوروں اور جعل سازوں کے جھرمٹ میں رہتے ہیں،دہشتگردوں کا بدنام زمانہ حامی کس منہ سے شہیدوں کی جماعت پر الزام لگا رہا ہے، عمران خان کی ٹیم بھی مشرف کی طرح کرپٹ "ترین" ہے کرپشن کے خلاف نعرے بازی کے بجائے عمران خان پہلے تحریک انصاف سے کرپشن کا خاتمہ کرے، خیرات اور صدقے کی رقم سے جواء کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور اور رہنما سعید غنی کا عمران خان کے منڈی بہائوالدین میں جلسے سے خطاب پررد عمل
اتوار 29 اکتوبر 2017 21:10
(جاری ہے)
سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم کو بچہ نہ سمجھیں اپنے امپائر سے اور تقریر بھی سیکھ لے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غریب عوام کے درمیان ہوتے ہیں، ان کے درد کو سمجھتے ہیں اور عوام بلاول بھٹو زرداری سے پیار کرتے ہیں جبکہ عمران نیازی ٹیکس چوروں اور جعل سازوں کے جھرمٹ میں رہتے ہیں۔
انہیں کیا پتہ کہ غریب کی مشکلات کیا ہیں سعید غنی نے کہا کہ خیرات اور صدقے کی رقم سے جواء کھیلنا کہاں کی انسانیت ہی عمران نیازی عدالت میں سچ بچائیں کہ بنی گالہ محل کیسے بنا انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران نیازی عدالت میں بار بار بیان بدلتے رہے ان کے بدلتے بیانات ہی ان پر فراڈ، جعل سازی اور غلط بیانی کی مہر ثبت کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ صدقات اور خیرات سے مصیبتیں ٹل جاتی ہیں مگر عمران نیازی ایسی بیماری ہے جو صدقے اور خیرات کے پیسوں میں خورد برد کرکے ہضم کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم سونامی نے کے پی کے عوام کو دکھ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اے پی ایس کے شہداء کے وارث جعلی نیازی کے خلاف فریاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم عمران نیازی سے سوال کرتی ہے کہ تمہارا ذریعہ آمدنی کیا ہے اور بنی گالہ میں 400کنال پر تعمیر محل کے لئے پیسے کہاں سے آئی ۔ عمران خان کے منڈی بہائوالدین میں جلسے سے خطاب کے رد عمل میں ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی دشمنی عمران خان کی سیاسی گھٹی میں شامل ہے حمید گل کا سیاسی بیٹا سیاسی باپ کے مرنے کے بعد یتیم ہو چکا ہی, عمران خان آمریت کا پالا اور مشرف کی توسیع ہی, نہ صرف مشرف کی تاریکی اس کے ساتھ ہے بلکہ عمران خان باتیں بھی مشرف والی کر رہا ہے ،مشرف نے عمران خان کی طرح احتساب کا نعرہ لگا کر ملک کو لوٹا,مشرف نے کرپٹ "ترین" ٹیم بنا کر کرپشن کے خاتنے کا ڈرامہ کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم بھی مشرف کی طرح کرپٹ "ترین" ہے کرپشن کے خلاف نعرے بازی کے بجائے عمران خان پہلے تحریک انصاف سے کرپشن کا خاتمہ کرے دہشتگردوں کا بدنام زمانہ حامی کس منہ سے شہیدوں کی جماعت پر الزام لگا رہا ہی,عمران خان پہلے بنوں جیل توڑنے والے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کری, سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے ورثا کو بھی ابھی تک عمران خان کے جواب کا انتظار ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.