سعودی عرب ، شاہرائوں پر حد رفتاربڑھا کر 140کلو میٹر فی گھنٹہ کرنے کا مطالبہ

بدھ 1 نومبر 2017 12:38

ریاض ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) سعودی عرب کے مقامی شہریوں نے وزیر داخلہ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں پر انتہائی رفتار ہر جگہ 120 کی بجائے 140کلو میڑ فی گھنٹہ مقرر کی جائے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت میںکئی سڑکیں ایسی ہیں جہاں 80 تا 90 کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار متعین ہے جہاں حالات کے مطابق انتہائی رفتار پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے حکم نامے نے مقامی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے کہ مملکت میں سڑکوں پر ٹریفک کا رش اور مصروفیت کا جائزہ لینے کے بعد حد رفتار کا از سر نو تعین کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :