نا اہل نواز شریف کے سپورٹر اور پروموٹر حکمران مہنگائی کا طوفان لاکر عوام کو گو نواز گو مہم چلانے کی سزا دے رہے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت
بدھ 1 نومبر 2017 21:40
(جاری ہے)
سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں اشرافیہ کی طرف سے اداروں کے خلاف الزام تراشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
خرم نواز گنڈا پور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتقامی کارروائی نہیں نواز شریف سے ان کی لندن کی جائیدادوں کا سورس آف انکم مانگا گیا جو وہ نہیں دے رہے اور اب شور مچا کر قانون او ر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں۔ ہماری اطلاع کے مطابق احتساب عدالت کو مطلوب نواز شریف کی پیشی کو انتقامی کارروائی کے طور پر پیش کرنے کیلئے میڈیا ٹیمیں بن گئیں۔نواز شریف کے حق اور احتساب کے اداروں کے خلاف قومی اداروں پی ٹی وی ،پی آئی ڈی اور ڈی جی پی آر کے وسائل اور افرادی قوت استعمال ہو رہی ہے ،مانیٹرنگ جج اسکا نوٹس لیں۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ،اشرافیہ کی حکمت عملی ہے کہ اسحاق ڈا ر کے ریفرنس کا فیصلہ نہ ہونے دیا جائے کیونکہ اس فیصلے سے نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف دائر کرپشن کے ریفرنسز کا گہرا تعلق ہے ۔اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کیا جس کے جملہ ثبوت اور شہادتیں احتساب عدالت کی میز پر پڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار تاجکستان دوشنبے میں غیر اہم کانفرنس میں شرکت کا بہانہ کرکے سرکاری جہاز پر گئے اور پھر پاکستان آنے کی بجائے وہاں سے براستہ سعودی عرب گاڈ فادر کے پاس لندن پہنچ گئے اور دوشنبے سے خالی جہاز واپس بھجوا دیا۔لٹیرے خزانے کو ٹیکے لگانے سے ابھی بھی باز نہیں آ رہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ مطالبہ درست ہے کہ نواز شریف کو گرفتار کیا جائے اور کرپشن ریفرنسز کے حتمی فیصلوں تک انہیں جیل میں رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.