میرپور‘ حضرت پیر محمد صادق قاسم موہڑوی کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک کل سے شروع ہو گا

جمعرات 2 نومبر 2017 13:09

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2017ء) حضرت پیر محمد صادق قاسم موہڑوی کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک کل جمعتہ المبارک سے شروع ہو گا ملک بھر سے زائرین شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق حضرت پیر محمد قاسم صادق موہڑوی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات(آج) تین نومبر بروز جمعہ المبارک سے شروع ہوں گئی بروز اتوار تک جاری رہیں گئی اختتامی دعا بروز اتوار ہو گئی عرس مبارک کی تقریبات حضور قبلہ جناب الحاج پیر ہارون رشید کی زیر سرپرستی میں منعقد ہو گا ۔