انجینئر امیر مقام 5 نومبر کوحلقہ پی کی28 میں سوئی گیس کا افتتاح کریںگے

جمعرات 2 نومبر 2017 14:46

انجینئر امیر مقام 5 نومبر کوحلقہ پی کی28 میں سوئی گیس کا افتتاح کریںگے
مردان۔- (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) کاٹلنگ روڈ رحیم آباد میں رحیم خان باچہ کی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت عبدالسبحان خان کی‘ جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے جمشید خان مہمند، پی کے 30کے رہنمااعظم خان، مسلم لیگ(ن) ضلع مردان کے صدر عنایت باچہ ، حاجی خان اکبر ، خاور خان ،سکندر خان، فضل رازق او ر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ ضلع مردان کے صدر فخر زمان طاہر خیلی و یگر کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے مختلف تجاو یز پیش کی۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما سکندر خان نے کہا کہ جب محمد نواز شریف کی حکومت آئی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔ اُنہوں نے کہا وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام خان کا5 نومبر کو کاٹلنگ کے علاقہ خرکی آمد پر پرجوش استقبال کیا جائیگا،حلقہ پی کی28میں سوئی گیس کا افتتاح کریںگے بعد ازاں وہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کریںگے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے جمشید مہمند نے کہا کہ تنظیموں کو فعال کرنے سے پارٹی کی گراف مزید مضبوط ہو جائیگا۔ این ای4ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ووٹ میں اضافہ ہوا ،مسلم لیگ(ن) متحد اور فعال ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کا مشن ملک کی تعمیر و ترقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :