بیوی کی جانب سے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر فیصل آباد کے پولیس اہلکار کی خود کشی کی کوشش

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 نومبر 2017 22:00

بیوی کی جانب سے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر فیصل آباد کے پولیس اہلکار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2017ء) بیوی کی جانب سے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر فیصل آباد کے پولیس اہلکار نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منظور کیے گئے نئے قوانین کے مطابق اب کسی بھی شادی شدہ شخص کو دوسری شادی سے قبل اپنی پہلی بیوی سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یوی کی جانب سے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر فیصل آباد کے پولیس اہلکار نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔ سرمد نامی پولیس اہلکار نے بیوی کی جانب سے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر خود کو گولی مار لی۔ تاہم اسے فوری ایک مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جس کے باعث اسی کی جان بچا لی گئی۔