نواز شریف کی جانب سے انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ

رواں ماہ سے ہی عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا بھی فیصلہ، 12 نومبر کو اس سلسلے میں ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے پر غور

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 نومبر 2017 23:59

نواز شریف کی جانب سے انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2017ء) نواز شریف کی جانب سے انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر رہنماوں کے اجلاس میں رواں ماہ سے ہی عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر قیادت کے مشورے کے بعد 12 نومبر کو اس سلسلے میں ایبٹ آباد میں جلسہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول طے کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مقامی لیول کی قیادت کو بھی متحرک کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔