سانحہ بلدیہ کے 4سہولت کار اب بھی آزاد ہیں، سلمان مجاہد بلوچ

اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقائق سامنے لایا، ہر حوالے سے بلدیہ کیس میں تعاون کیلئے تیار ہوں،سلمان مجاہد بلوچ

منگل 7 نومبر 2017 13:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان سے خارج کیے جانے والے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کے نام لکھے گئے ایک خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ بعض سرکاری ملازمین سانحہ بلدیہ ٹائون میں سہولت کاری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ کے لیٹر ہیڈ پر لگھے گئے خط کے متن کے مطابق سانحہ بلدیہ کے 4 سہولت کار اب بھی قانون کی قید سے آزاد ہیں ، 3 سہولت کار افسران بلدیہ زون اور ڈی ایم سی ویسٹ سے تعلق رکھتے ہیں، سہولت کاروں میں اکمل صدیقی،آصف بیگ،امیرعلی اور شاہنواز بھٹی شامل ہیں،مرزا آصف اور شاہنواز بھٹی بھی منظر سے غائب ہوگئے تھے، آج کل یہ چاروں افسران بلدیہ ٹاون زون میں سرگرم ہیں، سلمان مجاہد بلوچ نے خط میں لکھا ہے کہ میں انتظار میں تھا کہ یہ سہولت کار قانون کی گرفت میں آجائیں گے ، اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقائق سامنے لایا، ہر حوالے سے بلدیہ کیس میں تعاون کیلئے تیار ہوں، چاروں سہولت کارعبدالرحمان بھولا کو ماہانہ پیسے پہنچاتے رہے، افسران نے 45 لاکھ روپے تک کی جعلی سرکاری کوٹیشن کی فائلیں بھی بنائیں،ان افسران نے سانحہ بلدیہ کے ملزمان میں پیسے تقسیم کیے،شاہنواز بھٹی نے رحمان بھولا کی ہدایت پر فیکٹری کی جلی ہوئی مشینری نامعلوم مقام پر منتقل کی۔

متعلقہ عنوان :