پنجاب میں سموگ کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

کل سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے صبح 9بجے کھلیں گے ،چھٹی اڑھائی بجے ہو گی جب تک سموگ ختم نہیں ہوجاتی تب تک سرکاری سکولوںکے اوقات یہی رہیں گے ‘ وزیر تعلیم رانا مشہود احمد

منگل 7 نومبر 2017 18:29

پنجاب میں سموگ کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2017ء) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے ، تعلیمی ادارے کل ( بدھ ) سے صبح 9بجے کھلیں گے اور چھٹی اڑھائی بجے ہوا کرے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے باعث لوگ زنزلہ ،زکام ،کھانسی،گلے کی خراش اور آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہورہے ہیں اور اس سے خاص طور پر طلبااور چھوٹے بچے متاثر ہورہے ہیں جس پر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ہیں اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت تعلیمی ادارے آج ( بدھ ) سے صبح 9بجے کھلیں گے اوراڑھائی بجے چھٹی ہوگی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کاکہناتھا کہ بچوں کو سموگ سے بچانے کیلئے اوقات کار تبدیل کئے ہیں،خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، آج ( بدھ ) سے تمام سکول نئے اوقات کار پر عملدرآمدکریںاور جب تک سموگ ختم نہیں ہوجاتی تب تک سرکاری سکولوںکے اوقات یہی رہیں گے ۔