حکمرانوں نے امریکا اور یورپ کی خوشنودی کے لئے ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں تبدیلی کی ناپاک جسارت کی تھی ، ہم کو غافل اور منتشر دیکھ کر یہی قوتیں کسی بھی وقت پھر ایسا اقدام کر سکتی ہیں

علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر محبوب کوریجہ کا ختم نبوت ؐ کانفرنس سے خطاب

جمعرات 9 نومبر 2017 21:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2017ء) علماء و مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر اور سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے امریکا اور یورپ کی خوشنودی کے لئے ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے میں تبدیلی کی ناپاک جسارت کی تھی ۔ ہم کو غافل اور منتشر دیکھ کر یہی قوتیں کسی بھی وقت پھر ایسا اقدام کر سکتی ہیں ۔

وہ گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں جماعت اسلامی پی پی 14 راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ختم نبوت ﷺکانفرنس سے جمعیت اتحاد العلماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا عبدالجلیل نقشبندی ،ْ ممتاز عالم دین مفتی مجیب الرحمان ،ْ مولانا مقصود احمدسیالوی ،ْنائب امیرجماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی رضا احمد شاہ ،ْجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ضیا اللہ چوہان اور امیر جماعت اسلامی پی پی 14 سید ارشد فاروق نے بھی اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ بروقت نشاندہی ہونے اور سخت احتجاج کے نتیجے میں حکومت نے شرمندگی کے ساتھ حلف کی پہلی عبارت کو بحال کیا ہے ۔ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔ دشمن کو جب بھی موقع ملے گا ٰ ،ْ وہ پھر اپنا کام کرے گا۔ اس کی جڑ بنیاد کا خاتمہ ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان ایک ایٹمی ملک بنا ہے ،ْدشمنوں کی آنکھ میں کھٹکتا ہے ۔

اسلام دشمن قوتوں نے مختلف مسلمان ممالک کو ایک ایک کرکے نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برصغیر میں دین اسلام بزرگان دین کی تبلیغ اور محنتوں سے پھیلا ہے۔ اولیاء کرام نے لاکھوں لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا ہے ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے مختلف مسالک کے علماء نی70 سالوں میں ایک دوسرے کو دور کرنے اور کافر بنانے میں گزار دیئے ہیں ۔علماء و مشائخ ایک دوسرے کے قریب آئیں اور فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر پاکستان اور اُمت کے بہتر مستقبل کے لئے مل جُل کر کام کریں ۔وطن عزیز امن کا گہوارہ بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :