یمن میں بڑے پیمانے پر قحط کا خطرہ
اگر سعودی اتحاد نے امداد کو ملک میں آنے سے روکنا بند نہیں کیا تو یمن میں بڑے پیمانے پر قحط پڑ سکتا ہے جس سے لاکھوں افراد کی زندگیاں متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے،اقوام متحدہ
جمعہ 10 نومبر 2017 15:14
(جاری ہے)
اجلاس کی صدارت کرنے والے اٹلی کے سفیر سبیستیانو کارڈی نے میڈیا کو بتایا کہ 'کونسل ممبران نے یمن کے تمام پورٹ اور ہوائی اڈوں کے کھلنے کی اہمیت بتاتے ہوئے ملک میں ہولناک انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اٹلی کے سفیر سبستیانو کارڈی نے بتایا کہ سعودی وزیر خاجہ عادل الزبیر نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران یمن کی سرحدوں کو کھولنے کے لیے نظر ثانی کرنے کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ یمن کے 1 کروڑ 70 لاکھ افراد کو غذا کی فوری ضرورت ہے جبکہ یمن کے 70 لاکھ عوام کو قحط اور ہیضے کے خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے یمن میں اب تک 2 ہزار سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس کا کہنا تھا کہ نومبر کو ریڈ کراس کی کلورین ٹیبلٹس کی شپمنٹ جنہیں ہیضے کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کو یمن کے شمالی علاقے میں روک دیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انسانوں کی فلاح کے لیے مخصوص جہازوں کو باغیوں کے قابض شہر صنعا اور حکومتی قبضے میں شہر عدن میں داخلے کی اجازت دینی چاہیے۔اقوام متحدہ نے یمن کو انسانی بحران کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ صورتحال 'تباہ کن' ہے۔خیال رہے کہ سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کے جانب سے ریاض ایئرپورٹ کے قریب میزائل حملے کے بعد سے یمن کی سرحدوں کو مکمل بند کردیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.