Live Updates

سردار آصف احمد علی ناراضگی ختم کر کے پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل ہوگئے

جمعہ 10 نومبر 2017 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے ناراض مرکزی رہنماء اور سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی ناراضگی ختم کر کے پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں بتایاگیا ہے کہ سردار آصف احمد علی سے پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کیلئے منانے میں کامیاب ہوگئے سابق وزیرخارجہ آصف احمدعلی کے میں بتایاگیا ہے کہ انہوں نے 2013ء میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے قصور سے الیکشن کا ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود د و سابق وزرائے خارجہ نے ناراضگیاں ختم کرلیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آصف احمد علی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان چیئرمین عمران خان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کرینگے جبکہ سردار آصف احمد علی کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات