وزیراعظم اور آرمی چیف کا چری کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ ، لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال، بھارت کی جانب سے آبادی پر فائرنگ ، پاک فوج کی جانب سے موثر جواب پر بریفنگ ،آئی ایس پی آر
معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور غیر پیشہ وارانہ سوچ ہے، پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے جائز جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،پاک فوج مادر وطن اور آزاد کشمیر کے عوام کا بڑی جرات کیساتھ دفاع کررہی ہے، شاہد خاقان عباسی دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امن کی بحالی کیلئے حکومت کی موجودہ پالیسی جاری رہے گی، قوم کی مدد سے پاکستان میں پائیدار امن اور استحکام کا مقصد حاصل کیا جائیگا،وزیراعظم آرمی چیف کی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ٹانگ سے معذور ہونیوالی لڑکی کا علاج راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں کرنے کی ہدایت
جمعہ 10 نومبر 2017 17:13
(جاری ہے)
اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم کو جنرل آفیسر کمانڈر نے لائن آف کنٹرول پر تازہ صورتحال، بھارت کی جانب سے آبادی پر فائرنگ اور پاکستانی فوج کی جانب سے انہیں موثر جواب دینے سے متعلق بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے بھارتی فوج کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو نشانہ بنانا غیر پیشہ وارانہ سوچ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادیت کیلئے جائز جدوجہد میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔ وزیراعظم نے شہدا کے خاندان کے افراد اور بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں زخمیوں ہونیوالوں سے ملاقات کے دوران ان کے عزم کو سراہا اور شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔وزیراعظم نے لوگوں کے تحفظ کیلئے بنکرز بنانے کی بھی منصوبے کی منظوری دی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک ٹانگ سے معذور ہونیوالی لڑکی کا علاج راولپنڈی میں پاک فوج کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتال میں کرنے کی ہدایت کی جہاں زخمی لڑکی کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائیگی۔بعد ازاں وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے فوجیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اپنے مادر وطن اور آزاد کشمیر کے عوام کا بڑی جرات کیساتھ دفاع کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی فوج پاکستانی فوج کے برابر نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اور امن کی بحالی کیلئے حکومت کی موجودہ پالیسی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی مشرقی سرحد پر موجودہ خطرات کے باوجود جاری رکھی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی مدد سے پاکستان میں پائیدار امن اور استحکام کا مقصد حاصل کیا جائیگا۔قبل ازیں وزیراعظم اور آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.