شہباز شریف نے خواجہ آصف کو آصف زرداری سے مزید رابطے کرنے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 نومبر 2017 20:11

شہباز شریف نے خواجہ آصف کو آصف زرداری سے مزید رابطے کرنے کی ہدایت کر ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 نومبر2017ء) شہباز شریف نے خواجہ آصف کو آصف زرداری سے مزید رابطے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں سابق صدر آصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹ کر ان کا پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہی دولت نکالنے کا دعوی کرنے والے شہباز شریف اب انہیں کیساتھ مفاہمت کرنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے خواجہ آصف کو آصف زرداری سے مزید رابطے کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خواجہ آصف کو اس سلسلے میں پہلے ہی کئی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔ تاہم اب شہباز شریف نے وزیر خارجہ کو دوبارہ آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کرنے کی تلقین کی ہے۔