کلے منڈ ا میں پولیو ٹیم پر ہونیوالادھماکہ قابل مذمت ہے،مہم کے رضاء کارقومی فر یضہ سرانجام دے رہے تھے ان سے تعاون سب کی قومی ذمہ داری ہے، اعزازالملک افکاری

اتوار 12 نومبر 2017 18:30

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2017ء) جندول حلقہ پی کی95سے جمااعت اسلامی کے رکن صو با ئی اسمبلی اعزازالملک افکاری نے کہا کہ گزشتہ روز جندول عارف کلے منڈ ا میں پولیو ٹیم پر ہونے والادھماکہ قابل مذمت ہے ،مہم کے رضاء کارقومی فر یضہ سرانجام دے رہے تھے ان کے ساتھ تعاون سب کی قومی ذمہ داری ہے،بھارتی خفیہ ایجنسی راء ملک میں امن امان کی فضاء سبوتاژ کرنے میں ملوث ہے،ملک میں دیر پاء امن کے قیام ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون اور غیرملکی سازشوں کو ناکام بنانے حوالے سے قوم یکسواور یک جان ہے،مقامی گاوں میں لوگوں نے اپنے تحفظ کیلئے لائسنس یافتہ اسلحہ گھروں میں رکھاہوا ہے جس کا تمام ریکارڈ مقامی پولیس اسٹیشنز میں موجود ہے ، مذکو رہ واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے ان لوگوں کے گھروں پر چھاپے اور بے گناہ افراد کی گر فتاریاں بلاجواز ہے ،رکن صو با ئی اسمبلی اعزازالملک افکاری نے قانون نافذکرنے والے اداروں سے عارف کلے پولیو ٹیم دھماکے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاراوئی کرنے جبکہ پولیس کی جانب سے مقامی بے گناہ افراد کی پکڑ دھکڑ کاسلسلہ بند کرنے کے مطالبات کئے

متعلقہ عنوان :