ترکی سے تعلقات مکمل بحال ہو چکے ہیں، پیوٹن

منگل 14 نومبر 2017 14:00

ترکی سے تعلقات مکمل بحال ہو چکے ہیں، پیوٹن
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) روس اور ترکی کے باہمی تعلقات مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے جنوبی شہر سوچی میں ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ایک ملاقات کی جس میں انیوں نے کہا کہ روس اور ترکی کے باہمی تعلقات مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر سرکاری دورے پر سوچی پہنچے جہاں دونوں صدور کی ملاقات صدارتی رہائشگاہ میں ہوئی۔ واضح رہے کہ ماسکو اور انقرہ کے تعلقات 2015 کے اواخر میں انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :