قوم کے اربوں ڈالر بیرونی بنکوں میں لٹیروں نے جمع کر رکھے ہیں، یہ پیسہ واپس لانے کے لیے سپریم کورٹ سوو موٹو ایکشن لے کر ایک میکنزم بنائے،سرا ج الحق
جب تک بیرونی بنکوں میں موجود پیسہ واپس نہیں آتا ، احتساب کا عمل ادھورا رہے گا قوم نیب کی فائلوں میں دبے ہوئے کرپشن کے 150 میگا سکنڈلز کھلنے کی منتظر ہے، اب بھی نیب نے وہ سکنڈلز نہ کھولے تو عوام یہی سمجھیں گے کہ نیب بااثر لوگوں کے دبائو میں ہے آئین سے عقیدہ ختم نبوت کا حلف نکالنے والوں کو بھی ابھی تک بے نقاب نہیں کیا گیا ، حکومت نے خود ہی کمیٹی بنائی اور اب خود ہی مٹی پائو پالیسی اختیارکیے ہوئے ہے ، چلے ہوئے کارتوسوں سے کوئی مورچہ فتح نہیں ہوسکتا ، کلین اور دیانتدار قیادت ہی نائو کو بچاسکتی ہے،جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب
منگل 14 نومبر 2017 20:51
(جاری ہے)
سالانہ اڑھائی لاکھ طالبعلم ڈگریاں لے کر یونیورسٹیوں سے فارغ ہورہے ہیں ۔
مارکیٹ میں روزگار کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ نوکریوں کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ آئین سے عقیدہ ختم نبوت کا حلف نکالنے والوں کو بھی ابھی تک بے نقاب نہیں کیا گیا ۔ حکومت نے خود ہی کمیٹی بنائی اور اب خود ہی مٹی پائو پالیسی اختیارکیے ہوئے ہے ۔ چلے ہوئے کارتوسوں سے کوئی مورچہ فتح نہیں ہوسکتا ، کلین اور دیانتدار قیادت ہی نائو کو بچاسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، حافظ محمد ادریس امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ، ڈاکٹر سید وسیم اختر ، اصغر گجر ، بلال قدرت بٹ اور دیگر رہنما شریک تھے ۔ سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ سپریم کورٹ کیسز کی سماعت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پڑا ہوا قومی سرمایہ واپس لانے کے لیے بھی ایک میکنزم بنائے اور از خود نوٹس لے کر قومی خزانے سے لوٹا گیا کھربوں روپیہ واپس لایا جائے تاکہ قومی و بیرونی بنکوں اور آئی ایم ایف کاقرض ادا ہوسکے اور عوام کو بھی ٹیکسوں سے ریلیف ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پارلیمنٹ کو بتایا تھاکہ دو سو ارب ڈالر سے زائد لوٹا ہوا قومی سرمایہ بیرونی بنکوں میں پڑاہواہے اگر یہ روپیہ ملک میں آ جائے توکافی مالی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں دو کروڑ بچوں کو تعلیم کی سہولت نہیں مل رہی ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو بیڈ ملتے ہیں نہ انہیں علاج ملتاہے ۔ 67 لاکھ پاکستانی منشیات کا شکار اور 34 فیصد ڈیپریشن میں مبتلا ہیں ۔ ان تمام مسائل کی جڑ غربت ، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور مہنگائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پھیلی ہوئی بدترین غربت کے مسئلے کو حل کرنے کی بجائے ارب پتی لیڈر شپ اپنے مفادات اور دولت کو بچانے میں مصروف ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کو کنگال کرنے والے حکمرانوں کے اپنے بچے امریکہ اور لندن میں کاروبار کرتے ہیں ۔ ان کا علاج بھی باہر ہوتاہے ۔وہ صرف حکمرانی کے لیے پاکستان آتے ہیں عوام کا کام ووٹ ، بل اور ٹیکس دینا رہ گیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک یہ مفاد پرست ٹولہ اقتدار کے ایوانوں پر قابض ہے ، عوام کو سکھ کا سانس نہیں آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ان مغل شہزادوں نے سیاست کو اپنی تسکین کاذریعہ بنار کھاہے ۔ پارٹیا ں اور جھنڈے بدل کر ایوانوں میں پہنچنے والے قومی مفادات کا سودا کرتے ہیں اور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے سیاست میں آتے ہیں ۔ پارٹیاں بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، کردار بدلنے کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.