چینی کمپنی کا اسرائیل میں پہلا کاروباری معاہدہ

معاہدے کے تحت نیوٹ ایریل شرون منصوبہ کریات اونو تل ابیب میں تعمیر کیا جائیگا منصوبہ25000مربع میٹر پر چھ مراحل میں مکمل ہو گا ، پہلا مرحلہ 9ہزار مربع میٹر کا ہے

منگل 14 نومبر 2017 22:11

چینی کمپنی کا اسرائیل میں پہلا کاروباری معاہدہ
․یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) بیجنگ کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ نے سرکاری طورپر اسرائیلی کمپنی کراسرائیل اسٹیٹ کے ساتھ ایک تعمیراتی منصوبے پر دستخط کئے ہیںجس کے مطابق نیوٹ ایریل شرون منصوبہکریات اونو تل ابیب میں تعمیر کیا جائے گا ، کسی چینی کمپنی کیلئے کسی اسرائیلی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ کیا گیا یہ پہلا منصوبہ ہے،اس سے چینی کمپنی کو اسرائیل میں قدم جمانے کا موقع مل جائے گا ،یہ معاہدہ دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون کا آغاز ہے جبکہ چینی کمپنی کیلئے اسرائیل میں کاروبار شروع کرنے کا پہلا موقع ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات بیجنگ کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ کے وائس جنرل منیجر چینگ یانگ چن نے بتائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کارکردگی چینی و اسرائیلی کمپنیوں کے درمیان طویل المیعاد تعاون کی ٹھوس بنیاد رکھ دیں گی ،منصوبہ اسرائیل کے اقتصادی مرکز میں25000مربع میٹر پر تعمیر کیا جائے گا جس میں رہائش کے لئے سات عمارتیں ہونگی جس میں 800 گھر بنائے جائینگے ، منصوبہ چھ مرحلوں میں مکمل ہو گا ،پہلا مرحلہ 9000مربع میٹر پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :