Live Updates

عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش، پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور،مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی

منگل 14 نومبر 2017 22:13

عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش، پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی چار مقدمات میں ضمانت منظور کر تے ہوئے کی مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت عمران خان پر چار مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیسز میں عدم پیشی پر عمران خان کی طلبی کے سمن جاری کیے تھے لیکن اس کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے پولیس کی جانب سے عدالت میں عمران خان کی عدم گرفتاری کی رپورٹ جمع کرائی گئی جس پر عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کو پہلے مفرور پھر اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی چاروں مقدمات میں دو، دو لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عمران خان کو حکم دیا کہ وہ کیس میں شامل تفتیش ہوں اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرائیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات