موجودہ حکومت بلوچستان کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،وفاقی وزیر سیفران جنرل( ر) عبدا لقادر بلوچ کا عشائیہ سے خطاب

منگل 14 نومبر 2017 22:14

خاران 14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وفاقی وزیر سیفران جنرل ر عبدلقادر بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور صوبے کی ترقی پائیدارقیام امن اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت بھرپوراقدامات کررہی ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدلالکریم نوشیروانی کی طرف سے دئیے گیے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پرر کن صوبائی اسمبلی میر عبدلالکریم نوشیروانی نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا علاقائی سطح پر ق لیگ کے ساتھ اتحا د سے علاقے میں ترقی کے راہ کو ہموار کرنا ہے ۔ میر عبدلکریم نوشیروانی کے ساتھ اتحا د کا سلسلہ جاری رئیگا اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت ہر یقین رکھتے ہے عوام آنے والے الیکشن میں اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دے جو اس کے لئے بہتر طور پر خدمت کر سکے انہوں نے کہا کہ خاران کے عوام نے ہمیشہ حقیقی نمائندوں کہ حوصلہ افزائی دے کر اپنا نمائندہ منتخب کیاہے سیاست ہر ایک کی بنیادی حق ہے اور ہم نے اپنے دور میں جو اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل جاری کیا ہے اگر عوام نے آنے والے وقت میںمزید موقع دیا تو اس تسلسل کو جاری کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان میں نہ روکنے والے ترقی کے عمل کو جا ری رکھے گا اور ہم عوام کی قوت سے سیاست میں حصہ لے کر ان کے ترقی اور خوشحالی کے اپنے خدمات سرانجام دینگے ۔انہوں نے کہا کہ جلد وزیراعلیٰ بلوچستان خاران کو دورہ کریں گے اور ترقی کے حوالے سے نئے منصوبوں کے اعلان کے ساتھ ساتھ پیکیج دینگے انھوں نے کہا کہ خاران پنجگور واشک میں جو ترقی کا عمل جاری کیا ہے جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :