چونیاں، پولیس مقابلہ کے دوران تین انتہا ئی خطرناک ڈاکو ہلاک

مرنے والے ڈاکو پولیس کو انتہا ئی مطلوب تھے جو 100سے زائد وا ردتوں میں ملو ث پا ئے گئے

بدھ 15 نومبر 2017 18:16

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) سٹی پولیس پتوکی کی کا روائی پولیس مقابلہ کے دوران تین انتہا ئی خطرناک ڈاکو ہلاک۔ مرنے والے ڈاکوئوں میں مشہو ر زمانہ جہانگیر عرف جانگی ، کاشف عرف سوہنی اور اختر شامل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس جہانگیر عرف جانگی ، کاشف عرف سوہنی کو نشاندہی کے لیے لے جا یا جا رہا تھا راستے میں تقربیاً 6ڈاکوئوں نے پولیس گاڑی پر حملہ کر دیا دونوں ڈاکوئوں کو چھڑوانے اور ایک عدد سرکا ری رائفل بھی چھین کر فرار ہو گئے اس واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ریاض عبا س بھا ری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پو رے علا قے کو گھیرے میں لے لیا تقریباً دو گھنٹے تک پولیس اور ڈاکوئوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ جا ری رہا بالا آخرجہا نگیر عرف جانگی اور کا شف عرف سوہنی اپنے ہی سا تھیوں کی فا ئرنگ سے جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا ڈاکو اختر شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

مرنے والے تین ڈاکو پولیس کو انتہا ئی مطلوب تھے جو کہ 100سے زائد وا ردتوں میں ملو ث پا ئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :