لاہور ، ایف بی آر نے ڈاکٹروں کے اثاثوں کی چھان بین کرنے کافیصلہ کرلیا

جمعرات 16 نومبر 2017 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) ایف بی آر نے ڈاکٹروں کے اثاثوں کی چھان بین کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میںمتعدد پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو نوٹسز بھجوادئیے ہیں بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر نے پرائیویٹ ہسپتالوں کے مختلف ڈاکٹرز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور ان سے 2016-17ء کے دوران ان کی آمدن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں جن ڈاکٹروں کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر علی عمران،ڈاکٹر حمزہ ،ڈاکٹر ضیاء الدین سمیت دیگر ڈاکٹر شامل ہیں جن کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :