پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے 27لیٹر دیسی شراب بر آمد کر لی

جمعہ 17 نومبر 2017 22:39

قصور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، تین منشیات فروش گرفتار، 27لیٹر دیسی شراب بر آمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی زیر نگرانی پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نواحی دیہات میں چھاپے مار کو تین منشیات فروش محمد احسان سے دس لیٹر ، سانول مسیح سے سات لیٹر جبکہ بشیر مسیح سے دس لیٹر شراب بر آمد کرکے تین الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :