امریکی نے دفاعی بل منظور کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کو لشکرِ طیبہ سے علیحدہ کردیا
پاکستان اور افغانستان کی افواج کے ساتھ مل کر صرف حقانی نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کا فیصلہ
ہفتہ 18 نومبر 2017 17:17
(جاری ہے)
اس بل کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع جمیز میٹس کی جانب سے جب تک کانگریس کی ڈیفنس کمیٹی کو تصدیق نہیں کی جائے گی تب تک ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر کی امداد روک سکتی ہے۔
جیمز میٹس کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگی کہ پاکستانی افواج اپنی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں، ان کی چندہ مہم، اور لوگوں کو بھرتی کرنے کے عمل کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔سرٹیفکیٹ میں یہ بھی ہونا چاہیے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف مثر اقدامات کیے ہیں اور ان کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی ہے۔علاوہ ازیں سرٹیفکیٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی جائے کہ حکومت پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ سرحد پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے روابط قائم کیے ہیں، حقانی نیٹ ورک کے افراد کو گرفتار کیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ چلایا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزائیں دی ہیں۔دوسری جانب پالیسی سازوں کا ماننا ہے کہ لشکرِ طیبہ کو حقانی نیٹ ورک سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی حکام افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کے مخصوص گروپ واشنگٹن انتظامیہ کو یہ ظاہر کرانا چاہتے ہیں کہ لشکرِ طیبہ اور حقانیہ نیٹ ورک ایک ہی ہیں جو مل کر افغانستان میں امریکا کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.