چیف ایگزیکٹو لیسکو کی افسران کو صارفین کے ساتھ ورکنگ ریلشیزر بہتر کر نے کی ہدایت

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے کہا ہے کہ لیسکو افسران اور صارفین کے درمیان بہترین ور کنگ ر یلشیز کا ہو نا کمپنی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ یہ بات انہو ں نے پھول نگر ڈویژن کی کارکردگی کے حوالے سے بلائے گئے جائزہ اجلاس میں کہی۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلا میے کے مطابق چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کی سر براہی میں پھول نگر ،چونیاں اور کوٹ راد ھا کشن ڈو یثرن کی کارکردگی خصوصا لائن لاسزاور ریکوری کی بابت جائزہ اجلاس ہوا۔

اس مو قع میں تینوں ڈو ویژنز کے ایس ڈی اوز، ایکسینئز اور ریو نیو آفسیرز شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب کے دوران چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ کور ٹ کیسز کے باعث ریکوری میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تاہے اس وجہ سے تمام افسران اپنے ا نڈ یپنڈ نٹ صارفین کے ساتھ گا ہے بگاہے ملاقات کریں اور ان کی سہولت کو مد نظر رکھے تاکہ ریکو ری کا سلسلہ بحال رہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو نے ایس ڈی اوز کی حاضری کے حوالے سے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کی کہ تمام ایس ڈی اوز اپنے دفاترمیں اپنی حاضری کو ممکن بنائیںجبکہ تمام ایس ڈی اوز اس بات کا دھیان رکھیں کہ کسی بھی صورت اوور بلنگ نہ ہو اور میٹرر ریڈزدرست ریڈنگ کریں۔

چیف ایگز یکٹو نے ایس ڈی اوز اور میٹرانسپکٹرز کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ڈی اوز اور میٹرانسپکٹرز سائٹ پر جائیں اور تمام میٹرز کا جائزہ لیں تاکہ خراب میٹرز کو فوری تبدیل کیا جائے او ر اگر کو ئی بجلی چوری کرئے تو اس کے خلاف سخت کاروائی اور ایف آئی آر درج کروائی جائے۔ اور موقع پر ڈ یٹیکشن بل چارج کیا جائے۔ چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی نے سرکلز کی ایم اینڈ ٹی اورایس اینڈ آئی کی ٹیموں اور سرکل/ ڈویژن کی سطح پر موجود سرو یلنس کی ٹیموں کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کنکشنز/ میٹرز کی چیکنگ کریں اور روزانہ کی کارکردگی کی رپورٹ اپنے متعلقہ ایس ڈی او، ا ایکسینئز، ایس ایز، اور چیف ا نجنئیز ز کو جمع کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :